محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: دن رات عوامی خدمت کا مشن، وزیراعلی محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور نائٹ شفٹ میں پل کی تعمیر کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور اب تک ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے رات گئے نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انھوں نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کامشاہدہ کیا، پائلنگ، ڈرلنگ میں مصروف مزدوروں سے مصافحہ کیا اور شدید سردی میں رات گئے عوامی پراجیکٹ پرکام کرنیوالے مزدوروں کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پل کی جلد تعمیر کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پائلنگ ورک کو سپیڈ کیساتھ آگے بڑھایا جائے اورنئے راوی پل پر کام کی رفتار تیزکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ نئے راوی پل کی تعمیر سے لاہور کی داخلی و خارجی ٹریفک کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔

دوسری جانب صوبائی وزراء عامرمیر، اظفرعلی ناصر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر،چیف انجینئرایل ڈی اے،نیسپاک، محکمہ تعمیرات و مواصلات،آبپاشی،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔