ای سی سی اجلاس؛ رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

 ای سی سی اجلاس؛ رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ 

 نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ای سی سی کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ 

 ای سی سی اجلاس میں گندم کی درآمد اور گندم مصنوعات کی برآمد کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ 1263 میگا واٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی سبسڈی سے متعلق سمری منظور کرلی گئی، سبسڈی کیلئے وفاق,صوبوں کے درمیان 50,50 فیصد شیئرنگ کی جائے گی۔