انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور سٹی تبریز مری نے انسداد تجاوزات آپریشن کیا، جس دوران سرکاری راہداری پر موجود متعدد ریڑھیاں سٹال کرسیاں اور میز کے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے پی آئی اے روڈ رحمان پورہ بازار اور جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،

جس دوران سرکاری راہداری پر موجود ریڑھیوں، پھٹوں پلاسٹک کی کرسیاں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنا جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں سمن آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سرکاری راہداری پر بنی پختہ تجاوزات بھی مسمار کی گئیں جبکہ متعدد اسٹالز پھٹے کرسیاں میز ٹیبل کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا کہنا تھا کہ سرکاری راہداری پر موجود تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں جن کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا۔