ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہال ہاشمی کی خالی نشست پرڈاکٹراسد اشرف کو سینیٹ کی ٹکٹ دے دی گئی

نہال ہاشمی کی خالی نشست پرڈاکٹراسد اشرف کو سینیٹ کی ٹکٹ دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے سینیٹ میں نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ڈاکٹر اسد اشرف کو سینیٹ کی ٹکٹ دے دی، ڈاکٹر اسد اشرف لیگی رہنما جاوید اشرف شہید کے بھائی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو عدلیہ کے حوالےسے سخت تقریر کرنے پر ان کی مسلم لیگ ن کی اہلیت ختم کر دی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے بھی انہیں ججز کے حوالےسے سخت الفاظ استعمال کرنے پر سزا دی گئی ہے۔ صدرمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اسد اشرف کو نہال ہاشمی کی نشست پر ٹکٹ سےدے دی ہے۔

ڈاکٹر اسد اشرف کا شمار مسلم لیگ ن کے مخلص رہنماوں میں ہوتا ہے۔ جو کہ دور آمریت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ نہ صرف مخلص رہے بلکہ پارٹی کے مضبوطی کے لیے کام کرتے رہے۔ ڈاکٹر اسد شرف کے کورنگ امیدوار ایم ہی اے میاں مرغوب احمد ہیں۔