عرفان قریشی:حمایت اسلام کالج برائےخواتین میں سالانہ سپورٹس کا انعقاد کیا گیا جہاں طالبات نےاپنےرنگ جمائے وہیں اساتذہ نےبھی ٹگ آف وارمیں طالبات کاجم کرمقابلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حمایت اسلام کالج برائےخواتین گارڈن ٹاون میں سالانہ سپورٹس میلہ ہوا طالبات نےمختلف ریسزسمیت ایروبکس کابہترین مظاہرہ کیا۔
جسٹس (ر)منظورحسین سیال، پرنسپل کالج شہنازمظہرسمیت دیگرمہمانوں نےبہترین کارکردگی دکھانےوالی طالبات میں میڈلزتقسیم کیے۔
اس موقع پربچوں کی ریس سمیت طالبات اوراساتذہ نےرسہ کشی میں بھی مہارت دکھائی۔ کھیل بچوں کی جسمانی فٹنس کے لیے ناگزیرہیں،تعلیمی اداروں میں ایسے ایونٹس سے بچوں کوپڑھائی سے ہٹ کربھی کچھ کرنے کاموقع ملتاہے۔