ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑکوں کی کھدائی کیلئے سی ٹی او سے اجازت لینا ہوگی، حکم نامہ جاری

سڑکوں کی کھدائی کیلئے سی ٹی او سے اجازت لینا ہوگی، حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) سی ٹی او  رائے اعجاز نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کسی ادارے کو سڑکوں پر کھدائی نہیں کرنے دیں گے۔ رش کے اوقات میں سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سی ٹی او رائے اعجاز نے ٹریفک افسروں اور وارڈنز کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ جس میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیراجازت کسی ادارے کو سڑک پر کام نہ کرنے دیا جائے اگر بہت ضروری کام ہو تو سی ٹی او کا اجازت نامہ ضروری ہوگا۔

سی ٹی او کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف اورنج لائن ٹرین پر جاری کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے۔ سی ٹی او  کی اجازت کے بغیر ہونے والے کام کو فوری روک دیا جائے۔

رائے اعجاز کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دوران سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔