( سٹی42)سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 858 کمی سے 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1998 فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2580 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوئی تھی۔