لاہور یوں کیلئے بڑی خوشخبری

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہورہائیکورٹ کے حکم  پر لاہور میں  سموگ کنٹرول کرنے کے لئے چینی  مایرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں۔

ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت خارجہ نے  چینی ماہرین کی خدمات کے لئے کوششیں شروع کردیں ہیں ۔ وزارت خارجہ نے  بیجنگ چائینہ میں پاکستانی  ایمبسیڈر کو مراسلہ لکھ   بھی دیا ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے ہائیکورٹ کے حکم بارے وزارات خارجہ کو آگاہ کیا۔  

ذراائع کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستانی ایمبسیڈر سموگ کنٹرول کرنے والے ماہرین بارے آگاہی حاصل کرکے پاکستان کو بتائے گے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ حکومتی اقدمات بارے عدالت کو آگاہ کریں گے۔چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے پنجاب حکومت کے اشتراک سے سموگ تدارک کے اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے  لاہور میں سموگ  کنٹرول  کرنے کے لئے چینی  ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا تھا