"یہ 80 کی دہائی نہیں، جس کا جو دل کرے وہ کر لے"

Mian Hammad Azhar
کیپشن: Mian Hammad Azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں حماد اظہر کا کہنا ہے یہ کیسا نظام ہے جس میں عدلیہ کے خلاف بات کرنے پر توہین عدالت اور اداروں کے خلاف بات کرنے پر غداری کا لیبل لگ جاتا ہے، ایک سازشی ٹولہ ملک میں عوامی حکومت کے خلاف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر  نےاپنی رہائش گاہ نیو گارڈن ٹاؤن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ75 سال بعد لگ رہا ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں حقیقی طور پر آزاد ہونے جا رہا ہے،  بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی حکومت ملک پر مسلط ہے، آج جمہوریت خطرے میں ہے ، آج کے جلسے میں عمران خان اپنی حکومت اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ 80 کی دہائی نہیں کے جس کا جو دل کرے وہ کر لے ۔ انہوں نے شہباز گل کی حراست کو غیر قانونی قرار بھی دیا ۔