ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ائیرلائن کاجشن آزادی پرمسافروں کو بڑا ریلیف

PIA Plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی ائیرلائن کاجشن آزادی پرمسافروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 14فیصد رعایت کافیصلہ کرلیا گیا۔کراچی سےلاہور،اسلام آباد سےکراچی سفری رعایت ہوگی۔ قومی ائیرلائن نے آزادی آفر کےلیے بکنگ کا آغاز کردیا۔

قبل ازیں  پی آئی اے نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔اس سلسلے میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیواسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی تنصیب کے لیے خواہش مند فرموں سے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔

پی آئی اے کے چودہ اے320 اور دس بوئنگ 777 طیاروں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔