ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میشا شفیع اور علی ظفر کی جنگ کہاں تک پہنچی؟

 میشا شفیع اور علی ظفر کی جنگ کہاں تک پہنچی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسان کرنے کا الزام اور گلوکار علی ظفر کا ہرجانہ کا دعوی، گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،میشاء شفیع کے وکیل نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق میشاء شفیع نے علی ظفر پہ ہراسان کرنے کا الزام لگایا اور جبکہ علی ظفر نے الزام کی تردید  کی اور شہرت کو نقصان پہنچانے پر میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کا دعوی کر دیا ۔اب دونوں سٹارز میں باقاعدہ قانونی جنگ شروع ہو گی ہے۔ میشا شفیع کی جانب سے معروف قانون دان محمد ثاقب جیلانی نے وکالت نامہ جمع کروایا اور عدالت سے استدعا کی کہ گلوکار علی ظفر کے دعوی کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت فراہم کی جائے۔ آئندہ سماعت پر دعوی کا جواب عدالت میں جمع کروا دیں گے۔ عدالت نے مشیا شفیع کےوکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔غیر ملکی ماڈل کو امید کی کرن نظر آگئی 

 دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گوکار علی ظفر کے دعوی پر سماعت کی۔علی ظفر نے ادکارہ میشا شفیع کے خلاف 1سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی حراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔جس سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔