جمال الدین:غیر ملکی ماڈل آج عدالت میں پیش،جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔
سٹی 42 کے مطابق غیر ملکی ماڈل حسینہ کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ حسینہ کالا چشمہ ،کانوں میں جھمکے پہنے عدالت میں حاضر ہوئی۔ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ جج کی چھوٹیاں ختم ہونے والی ہیں اور پھر جلد سے جلد کیس کی سماعت ہو گی واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل بہت پر امید نظر آرہی تھی اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو بہت یاد کرتی ہے۔وہ نہیں جانتی کہ منشیات اس کے بیگ میں کہاں سے آئیں اور کس نے چھپائیں۔جبکہ جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔