(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے،10 گرام سونا 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 471 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2550 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 2027 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔