(جنیدریاض)سکول کے بچوں کو اورنج ٹرین میں مفت سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور،اورنج ٹرین بچوں کو سکول چھوڑنے اور اور واپس گھر چھوڑنے کے لئے استعمال کی جاسکے گا، سفری سہولیات کی فراہمی کے لئےانتظامیہ نے سکول کام سے تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دولاکھ بچوں کو سفری پاس جاری کیے جائیں گے۔ اورنج ٹرین انتظامیہ جلد مختلف سکولوں کے ذمہ داران سے میٹنگ کرے گی۔ میٹنگ میں سکول رہنماوں کی جانب سے دی جانےوالی تجاویز پرغورکیا جائے گا۔ بہترین تجاویز کے مطابق بچوں کو مستقبل میں سفری سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔
سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاءالرحمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو اورنج ٹرین پر سفر کرنےکے لئےرعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رعایتی پاس ملنے سے بچوں کے والدین اورنج لائن ٹرین سے استفادہ کرسکیں گے۔ رضاءالرحمن نے مزید بتایا کہ اوورنج ٹرین پر سکول کے بچوں کو مفت سفری سہولیات میسر آنے سے شہر میں گاڑیوں کا رش بھی کم ہوگا۔