حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے واقعہ معراج کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے واقعہ معراج کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعہ معراج کی مناسبت سے شہر بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ عاشقان رسول ﷺ نے مساجد کو خوبصورت انداز میں سجادیا، خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ارتقائے انسانی کے پہلے سفر اورسلطان الانبیاء ﷺ کے واقعہ معراج کی یاد میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ عاشقان رسول نے مساجد اور عبادت گاہوں کو خوبصورت انداز میں برقی قمقموں سے سجادیا ہے۔

شب معراج کی مناسبت سے آج مساجد میں  خصوصی عبادات کی جائیں گی۔ علمائے کرام محبوب خداﷺ کے معجزہ معراج کے فضائل بیان کریں گے۔فرزندان اسلام روحانی سفر سے منسوب اس عظیم رات میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرکے نعمات خداوندی کا خصوصی شکربجالاتے ہیں۔

دوسری جانب شب معراج کے حوالے سے لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سےزائد  اہلکار اور افسران کو شب معراج کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی اپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واقعہ اے اور بی کیٹیگری کی مساجد ، دربار اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو خود بار بار وزٹ کریں اور سیکورٹی انتظامات کو ممل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروکار لائیں۔

مزید دیکھیں: