علی ساہی: الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیوں کیلئے14سے15اپریل کو ہونیوالے ٹیسٹ بھی موخر کر دئیے گئے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ بابر بخت قریشی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق کانسٹیبل ،سکیورٹی کانسٹیبل، ڈرائیورز سمیت تمام بھرتیوں پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے سے انکار کردیا
اسی حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتیوں کیلئے14سے15اپریل کو ہونیوالے ٹیسٹ بھی موخر کر دئیے گئے جبکہ دوبارہ نئی نئی بھرتیوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پڑھنا مت بھولئے:بالاآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام کو پہنچ گئے: طاہر القادری
دوسری جانب یکم اپریل سے پہلےانٹرویوز، ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کوفوری آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسی حوالے سی سی پی او سمیت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ برانچز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔