ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور احسن اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور احسن اقدام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زراعت کی پیداوار بڑھانے اور زرعی ریسرچ کے عمل کو تیز کرنے کیلئےوزارتی سطح کی کمیٹی قائم کر دی  ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے زراعت کی پیداوار بڑھانے اور ریسرچ کے عمل کو بہتر کرنے کیلئے وزراء کی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے،  صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کمیٹی کے سربراہ ہیں، کمیٹی کے دیگرارکان میں صوبائی وزیر ابراہیم مراد اور ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں جبکہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری لائیو سٹاک بھی کمیٹی کے ممبران ہیں۔

کمیٹی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرے گی، کمیٹی پہلے سے جاری ریسرچ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کرے گی، یہ کمیٹی مختلف فصلوں کی کم پیداوار کا جائزہ لے گی، کمیٹی سات روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔