مودی کا اصل چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب

مودی کا اصل چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ بھارت سے متعلق پاکستان کا مؤقف غیرواضح یا سچ پر مبنی نہیں، دنیا ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور جنگی جرائم کا تازہ ڈوزیئر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جرائم پرمبنی ڈوزیئر 131 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں جعلی مقابلوں،خواتین کی آبروریزی، زیادتی اور گمنام قبروں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ بھارتی فوج کی جانب سےکیمیکل ہتھیاروں،پیلٹ گنز کے استعمال اورمتاثرہ بچوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بھارتی ڈیزائن کی تفصیلات اورمعصوم لوگوں کوپھنسانےکےلیےان کے گھروں میں اسلحہ رکھنے کی بھارتی سازش ڈوزیئر کا حصہ ہے۔
اس موقع پروزیربرائےانسانی حقوق شیریں مزاری نےاقوام متحدہ اور یورپی یونین کے دہرےمعیار کوکڑی تنقیدنشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کےعلمبردار بننے والےبھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟۔
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی عالمی براردی کےضمیرکوجھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارت کےساتھ عالمی برادری کےمالی فوائدسےجوڑے مفاد کو توڑنا ہوگا، یہ عمل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئےضروری ہے۔