ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین فٹبال کیلئے بڑی خبر آگئی

شائقین فٹبال کیلئے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: صوبائی دارالحکومت میں فٹبال کےکھیل کے فروغ اور گراؤنڈز کو آباد کرنے کا عزم لیے لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی میں منعقدہ ہوا، اجلاس میں کلبز کی رجسٹریشن سمیت دیگر معاملات بارے اہم فیصلے کیے گئے۔ شہر بھر کے رجسٹرڈ ووٹنگ اینڈ پلیئنگ فٹبال کلبز کے نمائند گان نے شرکت کی، اس موقع پراڑھائی سال سے التواء کا شکار ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ 21 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی ایف اے لاہور کے صدر میاں رضوان کے مطابق 29 ستمبر تک کلبز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

خصوصی دعوت پر شریک صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید نے ڈسٹرکٹ ممبران کو پی ایف ایف اور پی ایف اے کے پلان کے بارے آگاہ کیا، سردارنوید نے لاہورڈسٹرکٹ میں سازشی عناصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ دو چار کلبز صدر کو ہٹانے کا اختیار نہیں رکھتے۔

ایم ٹی ایف اے میں ہونے والے اجلاس میں شہر کے 50 کلبز کے نمائند گان سمیت صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے میاں رضوان کی کاوشوں کو سراہا اور لیگ سمیت دیگر معاملات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔                        

Shazia Bashir

Content Writer