ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا پرائیوٹ سکولوں کے خلاف شکنجہ تیار

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا پرائیوٹ سکولوں کے خلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیوٹ سکولوں کے باہر شکایات سیل کا نمبر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے، شکایت سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔         

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیوٹ سکولوں کے باہر شکایات سیل کا نمبر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ شکایت سیل کا نمبر سکولوں کے گیٹ پر آویزاں کیے جائیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت سیل کا نمبر گیٹ پر رنگ سے بھی پینٹ کرایا جاسکتا ہے، شکایت سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے پرائیوٹ سکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

احکامات پرعمل درآمد کرانے کے لئے تمام ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے علاقہ کے سکولوں کا وزٹ کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجوائیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شکایت سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔    

Shazia Bashir

Content Writer