( سٹی42)تھانہ شادمان نذر آتش،پولیس گاڑیاں جلانے،پٹرول بم پھینکنے کے مقدمات،ڈاکٹر یاسمین راشد کی 3مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔