گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سریے کی قیمت میں بھی ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔

سریے کی قیمت میں 50 ہزار فی ٹن کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہو گئی۔تاجروں کے مطابق اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer