ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجنوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار، سرکاری ائیرلائن کے آپریشنز عملاً ٹھپ

PIA, PSO, PIA Financial crisis, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اے کی کراچی،لاہور اور اسلام آباد سے 20 پروازیں منسوخ  ہوگئیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215 تاخیر کا شکار ہے۔    کراچی سے لاہورکی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاور جانے  والی پرواز پی کے 350، کراچی سے گوادر اور کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہ کی جا چکی ہے۔پی آئی اے کی کراچی سےکوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ 

پاکستان ائیرلائنز کی پروازوں کی بہت بڑے پیمانہ پر منسوخی اور تاخیر کی وجہ جہازوں کیلئے فیول دستیاب نہ ہونا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایک بار پھر  پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس او نے گزشتہ بھاری واجبات کی ادائیگی کا معملہ ایک طرف رکھ کر پی آئی اے کو یومیہ بنیاد پر ادائیگی کر کے جہازوں کیلئے درکار فیول حاصل کرنے کا عارضی انتظام کر رکھا ہے۔  یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر پاکستان ائیرلائنز کو ایندھن کی سپلائی بند کر دی ہے۔

 پی آئی اے  پاکستان سٹیٹ آئل کی 26 ارب روپے کی نا دہندہ ہے۔ اتنے بھاریبقایا جات پھنس جانے کی وجہ سے پی ایس او خود مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے اور اسے اپنی لیکویڈیٹی برقرار رکھنے میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے پی ایس او نے پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے کئی پروازیں پانچ پانچ گھنٹے تک ائیرپورٹس پر رکی رہی تھیں۔ 

آج  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی  ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی  فراہمی بند کردی تھی