ہاتھا پائی کیس، کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت منظور

 ہاتھا پائی کیس، کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے پولیس سے ہاتھا پائی کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر کو 50 ہزار کا ضمانت نامہ داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزادکی عدالت میں کیپٹن (ر)صفدر کی طرف سے اسلامپورہ پولیس کے اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے کیس میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، وکلاء نے دلائل دیئے کہ کیپٹن (ر)صفدر پر پولیس نے غلط الزام لگا کر پرچہ دیا، مریم نوازکی پیشی کےموقع پراہلکارکارکنوں پرتشددکررہےتھے، کیپٹن(ر) صفدرنےآگےبڑھ کران کو بچایا۔ پراسیکیوشن کا موقف تھاکہ کیپٹن(ر) صفدرنےپولیس اہلکاروں پرہاتھ اُٹھایااوران سےڈنڈےچھین لیے جوکار سرکارمیں مداخلت ہے، عدالت نےدلائل سننےکےبعدضمانت کنفرم کردی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گرفتاریوں کا عمل مشرف کے آئین توڑنے کے بعد سےجاری ہے، مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ نزدیک آ رہا ہے مقدمات درج کیے جارہےہیں، آزادی مارچ آئین اور پارلیمان کو بچانے کیلئے کیا جار ہا ہے، یہ ان جرنیلوں کیخلاف تحریک ہے جو آئین کو نہیں مانتے۔

Sughra Afzal

Content Writer