ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر

پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں چین کے سفیر نون رونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون، دوطرفہ سطح سے کثیر جہتی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو دفعہ ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستان چین تعلقات کی اہمیت کواجاگر کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چند دن پہلے چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا اور اسی دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں نیشنل کانگریس کا انعقاد بھی ہوا، پاک چین تعلقات کے حوالے سے یہ دونوں مواقع انتہائی اہمیت کے حامل اور واضع ہیں۔

ایک آرٹیکل کے مطابق چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دوران ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ چین اپنی جاری ترقی سے پاکستان اور باقی دنیا کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھنے اور مواقع فراہم کرنے کی بنیادی پالیسی پر کاربند رہے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے سربراہ حکومت ہیں جنہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں نیشنل کانگریس کے فوری بعد چین کا سرکاری دورہ کیا، چین نے پاکستانی وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا۔

صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین لی یانشو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی جو چین کی مجموعی سفارتکاری میں پاکستان کی اہمیت اور چین، پاکستان تعلقات کی خصوصیت کی عکاس ہے۔