اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں کتنےارب ڈالر وطن بھجوائے؟ تفصیلات جاری

اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر میں کتنےارب ڈالر وطن بھجوائے؟ تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر کے دوران بھی دو ارب سے زیادہ ڈالر وطن بھجوائے، نئے مالی سال کے پہلے چار ماہ کی مجموعی ترسیلات زر پہلے سے ساڑھے چھبیس فیصد زیادہ رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 2 ارب 28 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے گئے، جو گزشتہ سال اکتوبر کی ترسیلات زر سے 14 فیصد فیصد زیادہ ہیں، تارکین وطن کی طرف سے بھجوائے جانے والی رقم مسلسل پانچویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

اکتوبر میں سعودی عرب سے 63 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 50 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اکتوبر میں 18 کروڑ 33 لاکھ ڈالر، اور برطانیہ سے 27 کروڑ 85 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 9 ارب 43 کروڑ 14 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، جو گزشتہ سال اس عرصے کی ترسیلات زر سے 1 ارب 84 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer