ڈیفنس (زین مدنی )ٹی وی کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ گھریلوعورت ہونے پر فخر ہے، اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا بے حد اچھا لگتا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران عائزہ خان نے مزید کہا کہ اپنے شوہر دانش تیمور اور بچوں کی ہر خوشی بھرپور طریقے سے مناتی ہوںاس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ان کے بہت کم دوست ہیں، جو بالکل ان کے خاندان کی طرح ہیں، ان کے ساتھ بھی انہیں وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، وہ خاص اپنے دوستوں کےلئے وقت نکالتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں آسانی سے رونا نہیں آتا اسی لیے ان کو کوئی بھی رونے والا سین کرنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں لوگوں کے سامنے رونا نہیں آتا۔