شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد، نظر ثانی کی اپیل

شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد، نظر ثانی کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی ضمانت  کے لئے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے پر نظرثانی کی اپیل میں موقف اختیار کیا  کہ لاہور ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر کو شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔

وکیل کے مطابق تحقیقات مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے،  شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتار کیا گیا، درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ چیئرمین نیب کا انکوائری کے دوران کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف کی  درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور ضمانت منظور کر کے رہا کیاجائے۔

دوسری جانب فواد حسن فواد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر بھی سماعت ہو ئی، ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے فواد حسن فواد کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کاکہنا تھا کہنیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer