ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ؛سنئیر صحافی عمران ریاض کی بازیابی  کیلئے دائر درخواست پر سماعت

 لاہور ہائیکورٹ؛سنئیر صحافی عمران ریاض کی بازیابی  کیلئے دائر درخواست پر سماعت
کیپشن: Imran Riaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سنئیر صحافی عمران ریاض کی بازیابی  کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔عدالت نے عمران ریاض کی گرفتاری ہر اظہار برہمی کرتے ہوئے جیل سے رہائی کے متعلق 15 مئی کو  ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے محمد ریاض کی جانب سے اپنے بیٹے جرنلسٹ محمد عمران ریاض کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال پیش ہوئے۔  ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ڈی پی او  سیالکوٹ حسن اقبال سے  استفسار کیا کہ آپ نے گرفتار کیا ، ریکارڈ کہاں ہے؟ جس پر   ڈی پی او  نے عدالت میں روزنامچہ پیش کیا -

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کہاں سے گرفتار کیا اور کہاں پیش کیا؟  ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض کو ایئر پورٹ پولیس نے گرفتار کیا اور کینٹ تھانے میں رکھا، اور پھر جیل منتقل کر دیا۔ عمران ریاض کے بیان حلفی دینے پر جیل سے رہا کر دیا۔

 چیف جسٹس نے ڈی پی او کے بیان پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سپیئر نہیں کروں گا، پٹیاں اتروا کر بھیجوں گا۔ 

عدالت نے عمران ریاض کی جیل سے رہائی کی فوٹیج طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  کب رہا ہوئے، سارا ریکارڈ جمع کروایا جائے۔ کیس پر مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی -

Bilal Arshad

Content Writer