القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کی دو ہفتے کیلئے ضمانت منظور

القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کی دو ہفتے کیلئے ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت دو ہفتوں کےلیے منظوری کرلی۔

کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دلائل جاری ہے، خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم ضمانت کی درخواست دائر کر رہے تھے جب گرفتاری ہوئی۔

خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت انکوائری رپورٹ شیئر کرنا لازم ہے، انکوائری رپورٹ دی جاتی تو ہم اسے چیلنج بھی کرتے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار کیا کہ انکوائری رپورٹ آپ کو دی ہی نہیں گئی؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ گرفتاری سے پہلے تک کوئی انکوائری رپورٹ نہیں دی گئی۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے قافلے کی سکیورٹی کے انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز دیکھ رہے تھے۔

عدالت پہنچنے کے بعد عمران خان ڈائری برانچ میں گئے جہاں ان کا بائیو میٹرک کیا گیا۔

خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیاگیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ تشکیل کردیا ہے جو درخواست پر سماعت کرے گا۔

عمران خان سے پولیس لائنز میں 10 افراد کی ملاقات

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نےملاقات کی جن میں صدر مملکت، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، ڈاکٹر فیصل اور 7 7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer