(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت اپنی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتےہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،کچھ روز قبل ان کے ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے بہت سی میمز بھی بنائی، اب ان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
معروف اینکر پرسن عامر لیاقت یوں تو مختلف ناموں سے آدھے درجن کے قریب رمضان شو کر چکے ہیں اور ان دنوں وہ نجی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن 'پیارا رمضان' کی میزبانی کر رہے ہیں، رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت نے سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملن کا ایسا طریقہ بتایا کہ رمضان کی ٹرانسمیشن ختم ہونے سے قبل یہ عالم دین کی بجائے ایک میم بننے میں کامیاب ہو گئے۔
View this post on Instagram
عامر لیاقت نے دانش نواز کو ایک رضا کار کے طور پر استعمال کیا ، کہا کہ سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی بجائے اپنا پیٹ دوسرے کے پیٹ سے تین بار ٹکرایا جائے اس طرح کووڈ کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عید ملی جا سکتی ہے ۔
عامر لیاقت حسین کے اس عمل پر بہت سے لوگ ہنسے مگر بہت سے لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا کیونکہ وہ ایک ایم این اے ہیں اور ان سے بہتر کی توقع تھی ۔