لاہور کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس کی سحری اور فطاری کے وقت قلت

Natural Gas shortage in Lahore, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ماہ رمضان میں سحر و افطار کے وقت بعض علاقوں میں شہریوں کو گیس کی شدید قلت کی شکایات درپیش ہیں۔

ٹاون شپ ، سبزہ زار ، اقبال ٹاون ، اعوان ٹاون میں گیس کی عین سحری کے وقت قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔

ان علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے شہری ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبورہیں۔
ایل پی جی بھی سرکاری  نرخ سے 40 روپے فی کلو مہنگی فروخت ہونے لگی ہے۔  بعض شہری کھانا بنانے کے لئے لکڑیاں بھی استعمال کرنے لگے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے  شہریوں نے حکام سے ماہ صیام میں سحری اور افطار کے وقت  سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔