ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور وفاقی وزیر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
محسن نقوی کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور چیلنجنگ وقت میں تنخواہ نہیں لوں گا۔ ملک اور قوم کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے اپنی قوم کے لیے جتنا ہو سکا کروں گا۔