ن لیگ کے سابق سینیٹر گرفتار، وجہ سامنے آگئی

ن لیگ کے سابق سینیٹر گرفتار، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ  سابق سینیٹر چودھری تنویر کراچی ائیر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا، لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔ چودھری تنویر کا نام مسافروں کی بلیک لسٹ میں شامل تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج ہے اور اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ہی ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-12/news-1647061028-3866.jpgایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ  2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے  سابق سینیٹر چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer