ماہ رمضان میں کلاسز کیسے ہوں گی؟ طلبا کیلئے اہم خبر

ماہ رمضان میں کلاسز کیسے ہوں گی؟ طلبا کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میں تمام کلاسز کو آن لائن سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں طلباء کو تعلیمی سہولت کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق رمضان المبارک میں تمام کلاسز ان لائن ہونگی۔ بی اے، بی ایس سی، ایم فل، پی ایچ اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کلاسز 12 اپریل سے آن لائن ہوں گی۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے طلبا کو تیاری کے لئے بریک ملے گی۔ طلبا کو 12 اپریل سے بورڈ امتحانات کے لئے بریک ہوگی۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نئی فیکلٹیز اور محکموں کے قیام کی منظوری یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے تیسرے اکیڈمک کونسل اجلاس میں دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امیم کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، ڈائریکٹر آرکائیوز سول سیکرٹریٹ ڈاکٹر کنول خالد، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز مسٹر رفیق جعفر، ایڈیشنل رجسٹرار، سکریٹری کونسل یو ایچ ای محترمہ روزینہ صادق، ایچ او ڈی یو ایچ ای ڈاکٹر عطیہ انعام، ایچ او ڈی فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سمرا عمران، ڈائریکٹر کیو ای سی، یو ایچ ای ڈاکٹر اسما اکمل نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پانچ نئی فیکلٹیز سمیت 23 محکموں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد یونیورسٹی میں فیکلٹیز کی ٹوٹل تعداد 12 ہو جائے گی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں بی ایس کے نئے پروگرام اور ڈپلوما شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ لائف لانگ لرننگ سکلز سنٹر، خصوصی بچوں کے لئے سنٹر، خواتین اور بچوں کے ریسرچ سنٹر کے قیام اور طلبا سوسائٹیز کے قیام کی منظوری دی گئی۔