ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز سے ایک مرتبہ پھر چینی غائب

یوٹیلٹی سٹورز سے ایک مرتبہ پھر چینی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی ناقص حکمت عملی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر ایک مرتبہ پھر سے چینی غائب ہو گئی۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی انتظامیہ کے جانب سے چینی خریدنے کے نئے ٹینڈرز وقت پر نہ ہونے کے باعث وئیر ہاؤس میں چینی کا سٹاک ختم ہو گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی ناقص حکمت عملی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر ایک مرتبہ پھر چینی کی قلت پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے وقت پر چینی کے ٹینڈرز  کھولے نہ جانے کے باعث چینی نہ خریدی جا سکی اور اب وئیر ہاؤس میں چینی ختم ہونے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی بند کر دی گئی تاہم یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ چینی خریدنے کے لئے نئے ٹینڈرز کھولے گی جس میں ابھی دس روز لگ سکتے ہیں جبکہ اوپن ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدی جائے گی جسکے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی ہوگی جس میں پندرہ دن لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگریوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے وقت پر چینی کی خریداری کے ٹینڈرز کر دئیے جاتے تو قلت کا سامنا نہ ہوتا اور عوام کو 68 روپے فی کلو میں باآسانی چینی دستیاب رہتی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer