(حسن علی) انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے مزید مہنگا ہو گیا, کاروباری دن کے آغاز سے ابتک ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 20 پیسے کی سطح پر آگیا۔ 4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا۔ صدرلاہورچیمبر عرفان اقبال شیخ کہتے ہیں کہ ڈالرکی بڑھتی قیمت سے عالمی سطح پرسٹاک مارکیٹس میں مندی ہے، سٹاک مارکیٹ میں مندی ہو تو ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتاہے،امید ہے رواں ماہ کے آخر تک ڈالر کی قیمت واپس آئے گی، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے امپورٹس میں نقصان ہو گا۔