’’حکومت کو مزید فری ہینڈ نہیں دے سکتے‘‘

’’حکومت کو مزید فری ہینڈ نہیں دے سکتے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو مزید فری ہینڈ نہیں دے سکتے، نواز شریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کی تجدید پر اتفاق ہوا ہے، بے نظیر اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے جن اصولوں پراتفاق کیا تھا انہی اصولوں پر رہتے ہوئے میثاق جمہوریت کو ڈھالیں گے۔

گلبرگ میں تنظیمی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کو مک مکا کہنے والے جاہل ہیں۔ شرطیہ کہتا ہوں عمران خان نے میثاق جمہوریت نہیں پڑھا، میثاق جمہوریت کے چند ایک نکات ہیں جس پرعمل درآمد ہونا رہ گیا ہے۔

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کے الگ الگ منشور ہیں، اپوزیشن ابھی چند ایشوز پر اکٹھے ہوئے تو حکومت پریشان ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ان سے نالاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پہلے ہی احتسابی عمل سے گزرچکی ہے، اپوزیشن جب چاہے حکومت کو گرا سکتی ہے مگر ہم جانتے ہیں اس اقدام سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔