ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت کا سیلز ٹیکس کی چھوٹ ،رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 

Budget speach , Pakistan Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ ،رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا سٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ 

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہاکہ حکومتوں کو کاروبار نہیں کرنا چاہئے،وزیراعظم نجی شعبے کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں،ہم نے نجکاری کو ترجیح بنایا ہے،ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری شروع کی، اگست میں بڈز منگوالی جائیں گی، نجکاری کا معاملہ حل ہو گا، حکومت ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کررہی ہے،سب سے پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔