( مائدہ وحید)لاہور کےعلاقے این ایف سی میں بھی مویشی منڈی سج گئی.
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے این ایف سی مویشی منڈی کی رونقیں بحال ہوگئی ،گرمی اور شدید مہنگائی کے باعث خریداروں کی تعداد کم ہوگئی جبکہ دیسی بکرے کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گاہک پچھلے سال کی قیمت مانگتے جبکہ اس سال قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں ،نارمل دیسی بکرے کی قیمتیں 50 ہزار جبکہ بڑے بکروں کی قیمت ایک لاکھ سے اوپر ہے۔