سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بھارتی ٹیم پر تنقید

WTC Championship Final
کیپشن: Sachin Tendulkar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نےآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہارنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سچن ٹنڈولکر نے روی چندرن ایشون کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ٹنڈولکرنے کہا کہ ایشون دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں اور ان جیسے اسپنرز کو سازگار حالات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، آسٹریلیا کے پاس 5 بائیں ہاتھ کے بیٹرز تھے ۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہیں کر سکی،سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر(آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی ہے

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر