ویب ڈیسک:ڈاکٹر سعید اختر کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرزکے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر امجد ثاقب، مصطفیٰ رمدے اور معصومہ سعید بورڈ آف گورنرز کے ارکان ہوں گے۔اس کے علاوہ عارف سعید، مجیب الرحمان شامی اور بیگم یاور علی بھی بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب، سیکرٹری خزانہ پنجاب اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی بھی پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہوں گے۔