80فیصد پروازیں منسوخ؛ نیا نوٹیفکیشن جاری

80فیصد پروازیں منسوخ؛ نیا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: CAA new travel advisory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں سے 80فیصد پروازیں منسوخ، 20 فیصد پروازوں کو پاکستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا،پاکستان کی انڈیا سمیت 26 ممالک پر سفری پابندی پرقرار،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، سی اے اے نے کیٹگری سی والے ممالک کے ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں سے 80فیصد پروازوں کی منسوخی میں توسیع کردی، جبکہ بیرون ملک سے آنے والی شیڈول پروازوں میں سے20 فیصد پروازوں کو پاکستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھئے: پاکستان نے 15 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے ہوائی اڈوں پر یومیہ صرف 35 جہازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی، جنکے ذریعے یومیہ 6 ہزار مسافر بیرون ملک سے پاکستان آسکیں گے، جسکے بعد پاکستان کی انڈیا سمیت 26 ممالک پر سفری پابندی پرقرار رکھی گئی ہے،کیٹگری سی والے ممالک کے ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی۔

کیٹیگری سی والے ممالک میں انڈیا، ایران، عراق، ساوتھ افریقہ، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، برازیل، بھوٹان، سری لنکا، فلپائن، یوروگائے، مالدیپ، میکسیکو، کولمبیا، چلی سنیت دیگر ملک شامل ہیں، کیٹگری سی والے ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں ہوں گئیں۔

قبل ازیں نوٹی فکیشن جاری کیاگیا تھا جس کےمطابق سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھی گئی اور اس فہرست میں مزید 15 ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی ممالک کی تعداد 38 ہوگئی، کیٹیگری سی میں بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت، جنوبی افریقا، عراق، ایران سمیت 38 ممالک شامل کیاگیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer