ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر کے مریض آم کھائیں۔۔۔۔

شوگر کے مریض آم کھائیں۔۔۔۔
کیپشن: Diabetics can eat mango!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   آم کھانے کے موسم میں آم کی خصوصیات پر  ایک بڑی ریسرچ سامنے آگئی۔ اس ریسرچ میں حیران کن باتیں شامل ہیں، غذائی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ آم کھانے سے  کولن کینسر، ذیابیطس ، امراض قلب  اور ساتھ ہی نضام ہاضمہ، جلد اور بالوں کی بیماریوں بچا جا سکتا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو  میٹھا منع ہونے کی وجہ سے آم کھانے سے روکا  جاتا  ہے۔ لیکن اب آم کے فوائد سامنے آگئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  آم میں فیٹ، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔  ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیئے پھلوں کا یہ بادشاہ بہت مفید ہے۔  ماہرین کے مطابق آم میں صحت کے لیے بنیادی سمجھے جانے والے منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس میں  وٹامن بی 6، وٹامن کے، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، پوٹاشیم، میگنیشیم اور کوپر شامل ہیں۔ 
آم کمزور افراد کے لیئے بھی بہت مفید ہے۔ آم کو وزن بڑھانے کے لیئے باقی پھلوں اور غذاوْں سے بہتر اور آسان  سمجھا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ  آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے اور گلے کے غدود کے کینسر  کے   خلاف  بھی   یہ مؤثر   کردار   ادا کرتا ہے۔ آم بالوں کے لیئے بھی بہت مفید ہے۔ آم  سے جلد، ناخنوں کی صحت بہتر ہوتی ہے  اور بالوں کی  خوبصورتی  میں اضافہ ہوتا ہے۔                                                                                                                                                          
آم کو  حاملہ عورتوں کی صحت کے لیے بھی بے انتہا مفید قرار دیا گیا ہے۔  آم بینائی کے دھندلے پن کو ختم کرکے بینائی کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ اور  آنکھوں  کے نیچے ہلکے اور جلد کے داغ اور دھبوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ آم دماغی صلاحیت کو بھی بڑھانے میں مددگار ثابت ہہوتا ہے۔ اس میں  بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔
وٹامن کے اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے  ہڈیاں  کمزور  ہو جاتی ہیں   جس کی وجہ سے فریکچر کا خدشہ بڑھ جاتا  ہے۔  وٹامن کے   آم میں بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور کیلشیم کو جذب کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ آم کے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ آم میں بیٹا کیروٹین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور تندرست رکھنے میں مدد کرتی ہے۔