ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،بجٹ تقریر سے پہلے وفاقی کابینہ نے فیصلہ سنادیا

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،بجٹ تقریر سے پہلے وفاقی کابینہ نے فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا ،مالی سال 21۔2020 کا بجٹ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 34 کھرب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی بجٹ کا مجموعی تخمینہ 88 کھرب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سالابہ بجٹ برائے 21-2020 کی تجاویز کی منظوری دیدی۔بجٹ تقریر سے پہلے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر آگئی ،وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دیدی ہے۔


وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے وفاقی بجٹ پر خصوصی بریفنگ دی۔ کابینہ کو ترقیاتی بجٹ سبسڈی، برامدات، درآمدات پر قرضوں سمیت مجموعی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی کابینہ اراکین سے خطاب کیا اور اجلاس میں موجود ارکان کو مجموعی بجٹ پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔
 

یاد رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ بار بار کہہ چکے ہیں کہ یہ کورونا بجٹ ہوگا،اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ساتھ کاروباری طبقے ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔قومی سروے میں اندازہ لگایا ہے کہ 2 کروڑ 73 لاکھ افراد کا روزگار خطرے میں ہے،ساتھ ہی ساتھ ٹڈی دل کے حملے سے زراعت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer