عفیفہ ناصر: محکمہ موسمیات نے عید پر بارش کی نوید سنا دی،آئندہ تین روز تک موسم میں گرمی برقرار، عید بارش میں گزرے گی۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک شہر میں گرمی کا راج رہے گا۔درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر جائے گا۔ بعد ازاں موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور عید کے روز بارش کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز مشرف کو پاکستان آنے میں جو رکاوٹ تھی وہ ختم کردی:چیف جسٹس
علاوہ ازیں عید کے پہلے دو دن بارش میں ہی گزریں گے جس سے موسم میں نمایاں تبدیلی ہو گی اور درجہ حرارت بھی کم ہو جائے گا۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔