زین مدنی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین پرشدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےبشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نےشرکت کی۔شادی کی تقریب میں مہوش حیات، سلطانہ صدیقی اور کبریٰ خان سمیت کئی اداکاروں نے ڈانس کیا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،ان ویڈیوز میں سینئر اداکارہ بشری انصاری کی بھی ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں انہیں کبریٰ خان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بشریٰ انصاری کی ڈانس کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین پرشدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اذان سمیع کے ساتھ شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کھری کھری سنادیں۔انہوں نے ایک طویل پوسٹ میں بشری انصاری کی حمایت کرتے ہوئے ہیش ٹیگ" ابھی تو میں جوان ہوں " استعمال کیا۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےلکھا کہ بشریٰ انصاری ہمارے ملک کی ایک لیجنڈہیں،انہوں نے ملک کی طویل مدت خدمت کی ہے لہذا ہم کسی کو یہ بتانے والے کوئی نہیں ہوتے کہ اسے کس طرح زندگی بسر کرنی چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ وہ مجرم نہیں ہے لہذا ان سے ایسا سلوک کرنا بند کیا جائے۔ جیسے انہوں نے کوئی بڑا جرم کیا ہو۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ لوگوں کے چہرے پر خوشی لانا ایک خدمت ہے ، جرم نہیں۔ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کو بہن سنبل شاہد کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ہی ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھاجس کے بعد ساتھی فنکاروں نے ان کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔