ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں کو غلط بلنگ، لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان

تعلیمی اداروں کو غلط بلنگ، لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان
کیپشن: LESCO Bill
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے شہر کے دو ہزار نو سو تین تعلیمی اداروں کو غلط بلنگ کر دی، وفاقی حکومت کے مقرر کردہ ٹیرف پر بلنگ نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
 لیسکو کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے تعلیمی اداروں کو غلط ٹیرف پر بلنگ کرنے سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لیسکو نے شہر کے تین ہزار کے قریب تعلیمی اداروں کو غلط ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی گئی، نیپرا کے مقرر کردہ اے تھری ٹیرف کی بجائے اے ون ٹیرف کے تحت بلنگ کی گئی، جس کی وجہ سے کمپنی کو ماہانہ ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

معاملے کی نشاندہی ہونے پر لیسکو نے مقرر کردہ ٹیرف پر تعلیمی اداروں کو بلنگ شروع کر دی گئی، وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کے لئے علیحدہ ٹیرف متعین کر رکھا ہے،ٹیرف پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer