ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی او آر..نو گو ایریا قرار

 جی او آر..نو گو ایریا قرار
کیپشن: Irum Bukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے جی او آر (ون) کے رہائشی کی سکیورٹی فول پروف بنانے کافیصلہ کرلیا، جی او آر میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ڈیٹا کولیکشن کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
 پنجاب حکومت نے جی او آر(ون) کے رہائشیوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جی او آر کے گھروں میں کام کرنےوالے چھوٹے ملازمین کاریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ ریکارڈ مرتب ہونے کے بعد ملازمین کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے، کارڈ کےبغیر کوئی بھی جی او آرمیں داخل نہیں ہوسکے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے جی او آر ون میں ملازمین کا ڈیٹا لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر خضر افضال چودھری کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ جی او آر ون کے تمام گھروں کے ملازمین کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔یہ سروے سپیشل برانچ کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer