ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر راشد خان کی شادی کیلئے انوکھی شرط

کرکٹر راشد خان کی شادی کیلئے انوکھی شرط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک سلطان)  افغانستان کے 21 سالہ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ تب ہی  شادی کریں گے جب ان کا ملک آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون  گیندباز افغانی کرکٹر راشد خان نے ایک انٹرویو  میں کہا  کہ " جب تک افغانستان ورلڈکپ نہیں جیت جاتا وہ شادی نہیں کریں گے" جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس دلچسپ جواب کے چرچے ہیں.

ٹوئٹر پر ذیشان احمد  نامی صارف کو 2050 تک افغانستان کے ورلڈکپ جیتنے اور راشد خان کی شادی کا انتظار ہے۔

تبریز نامی صارف نےبالی وڈ فلم تیرے نام کے گانے"تیرے نام ہم نے کیا ہے جیون اپنا سارا صنم" سے تشبیع دیتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا جیون ورلڈکپ کے نام کردیا۔

خیال رہے لیگ سپنر راشد خان اب تک افغانستان کی جانب سے3 ٹیسٹ، 68 ایک روزہ اور 41 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ 20 ستمبر  1998 کو پیدا ہونے والے راشد خان ارمان فی الوقت افغانستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔  راشد خان ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں اور ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے  کے علاوہ اور بھی کئی ریکارڈ  اپنے نام کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ 2019  میں ان کی انفرادی کارکردگی مایوس کن رہی ، 9 میچز میں محض 6 وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔ وہ  افغانستان کے لئے ایک 50 اوورز ورلڈ کپ اور ایک ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ افغانستان  کرکٹ ٹیم نے 2  بار 50 اوورزکے ورلڈ کپ اور 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے لیکن  ٹیم کسی بھی  ٹورنامنٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer